Oct ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکا اور یورپ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کی مذمت، ایران کے صدر پزشکیان

ایران کے صدر نے صیہونی حکومت کے لئے یورپ اور امریکہ کی حمایت اور انسانی حقوق کے دفاع میں ان ممالک کے دہرے رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک کے ثقافتی ورثے کے منتظمین اور کارکنوں سے ملاقات میں یورپ اور امریکہ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی بے دریغ حمایت اور انسانی حقوق کے سلسلے میں ان ممالک کے متضاد رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔ ڈاکٹر پزشکیان نے صیہونی حکومت پر انسانی اصولوں کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ نسل کشی کرنے والی اسرائیلی حکومت کسی بھی انسانی قانون کا احترام نہیں کرتی اور رہائشی علاقوں اور خواتین، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں پر آسانی سے بمباری کرتی اور ان کا قتل عام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک خطے میں ایک وحشی حکومت لے کر آئے ہیں اور وہی اس کی حمایت کر رہے ہیں۔ایران کے صدر نے یورپی اور امریکی انسانی حقوق کے دعویداروں کے قول و فعل میں تضاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی بات تو کرتے ہیں لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ وہ معصوم عورتوں اور بچوں کو کیوں قتل کر رہے ہیں؟

ٹیگس