Oct ۱۱, ۲۰۲۴ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • یورپ اسرائیل کو لگام دے، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یورپ، مغربی ایشیا میں کشیدگی کو روکنے میں مزید فعال کردار ادا کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اٹلی کے چینل ٹی جی تھری کے ساتھ گفتگو میں مغربی ایشیا میں صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں یورپی ممالک کی بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یورپ کشیدگی کو روکنے کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرےگا، ان کا یہ کہنا ہے کہ ہمارے پاس کافی وسائل نہیں ہیں، لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے بیالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے اور اب عالمی برادری کو اس کی روک تھام کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا امریکہ نے اسرائیل کو ایران کے میزائل حملے کا جواب دینے کےلیے گرین سگنل دیا ہے اور کیا اگر اسرائیل حملہ کرتا ہے تو اس حملے کا ایران کی جانب سے جوابی حملے کا امکان پایا جاتا ہے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اسرائیلیوں کو امریکہ نے ہیمشہ ہری جھنڈی دکھائی ہے اور ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے، اور یہ قانون فطرت ہے، لہذا ہم یقینی طور پر اسرائیلی حکومت کے ہر اقدام کا جواب زیادہ طاقت سے دیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ایران نہیں ہے جس نے کشیدگی میں اضافہ کیا ہے، ہم جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے۔

ٹیگس