Oct ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ کی سفارتی سرگرمیاں

ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان میں جنگ کو روکنے میں مدد کے سلسلے میں اپنی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مصر،انڈونیشیا اور قطر کے وزرائے خارجہ سے، خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں، علاقے کی صورتحال کو خطرناک بتاتے ہوئے لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے قیام کے لئے عالمی برادری سے موثر اور فوری کوششیں انجام دینے کا مطالبہ کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

سید عباس عراقچی نے فلسطین اور لبنان کے عوام کی مدد کے لیے اسلامی ممالک کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے فوری خاتمے اور لبنان کے خلاف اس حکومت کی جارحیت بند کئے جانے کو، خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی بنیادی شرط قرار دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگی یونو کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر گفتگو میں انہیں وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت میں انڈونیشیا کے ٹھوس موقف کو سراہا۔

ٹیگس