روس کے نائب وزیر اعظم نے صدر پزشکیان کی ملاقات، پوتین کا ملا خاص پیغام، ماسکو دورے سے قبل معاہدوں کی تیاریاں
صدر ایران نے روس کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع اور شمال جنوب اسٹریٹجک راہداری کی تکمیل کے عمل کو تیز کرنے کے بارے میں کہا کہ اس راہداری کو مکمل کرنے کے لیے ہماری حکومت پر عزم ہے۔
سحر نیوز/ ایران: صدر ایران مسعود پزشکیان نے پیر کے روز روسی نائب وزیر اعظم ویتالی ساویوف سے ملاقات کی اور کہا کہ ایران اور روس کے درمیان باہمی معاہدے کے تناظر میں رشت-استارا ریلوے لائن کا منصوبہ ہماری ترجیحات میں ہے اور ہم اسے مکمل کرنے کا عزم رکھتےہيں۔ صدر نے کہا: ایران اس معاہدے کا پابند ہے اور روسی فریق جلد از جلد اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیاری شروع کر سکتا ہے اور ہم مقررہ مدت میں اپنے تمام وعدوں پرعمل کريں گے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت اس معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیتی ہے اور روڈ اور شہری ترقی کے وزیر اس معاہدے کی نگرانی کی ذمہ دار ہیں۔
اس ملاقات میں روس کے نائب وزیر اعظم نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو اپنے ملک کے صدر اور وزیر اعظم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے انہیں سن 2025 کے ابتدائی دنوں میں روس کے دورے کی دعوت دی اور کہا: روسی حکومت اس دورے اور اس کے دوران مذاکرات و معاہدوں کے لئے تیار ہو رہی ہے۔ استارا رشت ریلوے منصوبے کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے "ویتالی ساویف" نے اس معاہدے پر عمل در آمد کے لئے اپنی حکومت کی خواہش پر زور دیا اور کہا: "روسی فریق نے ضروری کریڈٹ لائن کا انتظام کر دیا ہے اور شمال-جنوب کوریڈور کے سلسلے میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔