Mar ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • تہران میں تعینات برطانوی سفیر وزارت خارجہ میں طلب

ایران کی وزارت خارجہ نے برطانوی حکام کی جانب سے تہران کے خلاف بار بار بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے پر برطانوی سفیر کو طلب کرلیا۔

سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے برطانوی سفیر سے کہا ہے کہ برطانوی حکام کے جانبدارانہ مؤقف اور بے بنیاد الزامات بین الاقوامی قوانین اور سفارتی روایات کے سراسر منافی ہیں۔ ان بیانات اور پالیسیوں کے نتیجے میں برطانیہ اور مغربی ایشیا سے متعلق برطانوی پالیسیوں پر عدم اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے ایرانی جوہری پروگرام اور دیگر معاملات کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد پیش کیے بغیر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ آئی اے ای اے میں بھی برطانیہ نے ایران کے خلاف جانبدارانہ موقف اختیار کر کے جوہری معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ کھڑی کی ہے۔

 

ٹیگس