ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات
ایرانی وزیر خارجہ پارلیمنٹ ممبران کو دیں گے بریفنگ
ایرانی وزیر خارجہ عمان میں ایران امریکہ مذاکرات کے پہلے دور کے نتائج کے بارے میں ملک کے پارلیمنٹ ممبران کو بریفنگ دیں گے۔
مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان میں انجام پانے والے ایران امریکہ مذاکرات کے پہلے دور کے نتائج کے بارے میں ملک کی پارلیمنٹ کے ممبران کو بریفنگ دیں گے۔ گزشتہ روز ایران اور امریکہ کے وفود نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں بالواسطہ مذاکرات کئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کے بعد ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم ایک معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں اگرچہ یہ عمل آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران-واشنگٹن مذاکرات کا اگلا دور اگلے ہفتہ کو ہوگا، جس میں ہم ایک ممکنہ معاہدے کے عمومی فریم ورک پر بات کریں گے۔"

عراقچی نے اب تک کے مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسقط میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ طور پر چار دوروں کے پیغامات کا تبادلہ ہوا۔