Apr ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • اٹلی کے وزیر خارجہ سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی اٹلی کے وزیر خارجہ آنٹونیو تاجانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں شرکت سے چند منٹ قبل اپنے اٹلی کےوزیر خارجہ آنٹونیو تاجانی سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج ہی امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لئے اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچے ہیں۔ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راونڈ 19 اپریل بروز ہفتہ بالواسطہ اور عمان کی ثالثی سے منعقد ہو رہا۔ ان مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس