May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  •  تہران اور تین یورپی ممالک کے درمیان سولہ مئی کو مذاکرات

تہران اور دو ہزار پندرہ کے جوہری معاہدے کے یورپی فریقوں کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور کل سولہ مئی کو استنبول میں ہوگا۔

سحرنیوز/ایران:  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان دو ہزار پندرہ میں ہونے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے تہران اور تین یورپی ممالک کے درمیان سولہ مئی کو مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس یورپی ممالک یعنی جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے ساتھ سیاسی مشیروں کی سطح پر منعقد ہوگا، جس کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات سے متعلق مشاورت کو آگے بڑھانا ہے۔ 

اب تک ایران اور یورپی ٹرائیکا کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر تین بار مذاکرات ہوچکے ہیں۔ یہ اجلاس اپریل میں ہونا تھا لیکن ایران-امریکہ کے چوتھے دور کے مذاکرات میں تاخیر کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دو ہزار پندرہ کے معاہدے میں ایک اسنیپ بیک میکانزم بھی شامل ہے۔ ایران اب تک بارہا خبردار کر چکا ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم کو فعال کرنا سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

 

ٹیگس