Nov ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی حکومت کی فوجی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے لبنان کے کئی علاقوں پر غاصب اسرائيلی حکومت کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور اسے علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں لبنان کے مختلف علاقوں پر غاصب اسرائیلی حکومت کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور خطے کے ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ قابض و غاصب حکومت کی جارحیت کو روکا جائے۔

بیان میں خبردار کیا گيا ہے کہ صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگين تنائج برآمد ہوں گے۔ بیان میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے غاصب اسرائیلی حکومت کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زیادہ بے گناہ لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

صیہونی حکومت امریکہ کی مکمل حمایت اور اس کے تعاون سے لبنان کو منصوبہ بند حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے جس سے اس حکومت کے مجرمانہ، دہشت گردانہ اور غاصبانہ عزائم کی نشاندہی ہوتی ہے۔

 

ٹیگس