Jan ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • علاقائی اور بین الاقوامی تغیرات کے بارے ميں ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی تغیرات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  اور مصر کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور  بدر عبدالعاطی نے بدھ کی شام ٹیلی فون پر علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں امریکی حکام کے اشتعال انگیز بیانات کو ایران کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا اور ان کی مذمت کی۔

انھوں نے گزشتہ چند دن کے دوران ایران میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے زر خرید دہشت گردوں کے بلووں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی وحدت اور ہوشیاری کا ذکر کرتے ہوئے بیرونی شرپسندی اور مداخلت کے مقابلے میں  اپنے ملک کی سلامتی اور ملی اقتدار اعلیٰ کے دفاع میں عوام کے عزم جزم پر زور دیا۔ 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

مصر کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران میں گزشتہ دنوں ہونے والے بلووں اور دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا اور علاقے میں امن و استحکام کے لئے علاقائی ملکوں کے درمیان قریبی تعاون اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔

 

ٹیگس