اسرائیل کے مرکز پر کامیاب میزائل حملہ
صیہونی ذرائع نے اسرائیل کے مرکز پر ایران کے کامیاب میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے خلاف صیہونی امریکی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر داغے جانے والے کئی میزائل براہ راست اسرائیل کے مرکز پر گرے ہیں ۔
صیہونی ذرائع نے ایران کے میزائل حملوں کو کاری وار قرار دیتے ہوئے ان سے کافی نقصان ہونے کی خبر دی ہے۔
اسرائیل کی والانیوز سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ گوش دان کے علاقے پر ایران کے میزائل حملے کی تصدیق کی گئی ہے اور صیہونی امداد دستوں کو امدادی کارروائیوں کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔
اسی طرح مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں واقع بنی براک نامی علاقے پر بھی ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
یہ علاقہ صیہونی دارالحکومت تل ابیب سے قریب واقع ہے اور اہم ترین صیہونی اقتصادی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صیہونی ذرائع نے اسی کے ساتھ تل ابیب پر بھی میزائل گرنے کی خبر دی ہے اور بتایا ہے کہ ایرانی میزائل حملے کے بعد دھماکوں کی مہیب آوازیں سنی گئی ہیں۔