بڑی خبر... ایران  نے ایف-35 کو بنایا نشانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i452852-بڑی_خبر..._ایران_نے_ایف_35_کو_بنایا_نشانہ
مشرق وسطی میں امریکہ کی سنٹرل کمان کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اس کے ایک ایف 35 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے اور یہ طیارہ ایک عرب ملک کے ایئر پورٹ پر اتر گیا ہے۔
(last modified 2026-03-20T02:24:36+00:00 )
Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • بڑی خبر... ایران  نے ایف-35 کو بنایا نشانہ

مشرق وسطی میں امریکہ کی سنٹرل کمان کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اس کے ایک ایف 35 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے اور یہ طیارہ ایک عرب ملک کے ایئر پورٹ پر اتر گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  یہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب امریکہ نے ایف-35 کو کسی بھی ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ ایران کی مقامی ایئر ڈیفنس سسٹم سے ایک ایف-35 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد اسے بری طرح سے نقصان پہنچا ہے اور امکان ہے کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہو تاہم اس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے ایف-35 جنگی طیارے پر امریکہ کو بہت زیادہ فخر ہے۔

یہ طیارہ راڈار کی نظروں میں نہيں آتا ۔

یہ طیارہ امریکہ کی فوجی ٹکنالوجی کی عزت سمجھا جاتا ہے جسے آج ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے نشانہ بنایا ہے۔  

واضح رہے اس سے پہلے ایران امریکہ کے تین ایف-15 طیاروں اور 7 ایندھن پہنچانے والے فوجی طیاروں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

 

 

 

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel