ہمارے علاقے میں امریکی موجودگی تشویشناک ہے: ایرانی وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آرمینیا کے ایک میڈیا ہاؤس آرمن پریس سے گفتگو میں آرمینیا میں نام نہاد TRIPPکوریڈور کے بارے میں گفتگو میں زور دیا کہ ایران نے اس سلسلے میں اپنی تشویش ایروان تک پہنچا دی ہیں۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آرمن پریس سے گفتگو میں امریکی افواج کی موجودگی اور TRIPP منصوبے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وضاحت کی ہے کہ "ہم اپنے پڑوسی علاقوں میں امریکا کی کسی بھی طرح کی موجودگی کے بارے میں تشویش اور حساسیت رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ہم براہ راست اپنے آرمینیائی دوستوں کے رابطے میں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کریں گے۔"
سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ "ہم آرمینیا کے حکام کے ساتھ اپنی مشاورت جاری رکھیں گے۔ ارارات میرزویان، میرے اچھے دوست ہیں اور وہ تہران آئے اور ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اچھی گفتگو کی اور آج بھی صدر پزشکیان آرمینیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel