پزشکیان: مشہد میں لاکھوں زائرین کی موجودگی اقتصادی موقع ہے
صدر ایران نے نے مشہد میں لاکھوں زائرین کی آمد و رفت کی اقتصادی گنجائش کا ذکر کرتے ہوئے زیارت کو روزگار ، آمدنی بڑھانے اور خدمات مییں بہتری کا موقع قرار دیا اور اس کی اقتصادی گنجائش کے لئے منصوبہ بندی اور با مقصد استعمال کے لیے اقتصادی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
سحرنیو/ایران: صدر نے مشہد کے دورے میں کہا: ٹرین شہروں اور مختلف علاقوں کے درمیان نقل و حرکت کی مرکزی شریان ہو سکتی ہے اور دیگر عوامی نقل و حمل کے ذرائع اور شہری راستے لوگوں کو ان مرکزی شریانوں سے جوڑنے کے لیے نیٹ ورک کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شہری ترقی میں بھی ہمیں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ شہروں کی توسیع کس حد تک ممکن ہے اور صحیح منصوبہ بندی کے ذریعے بے ضابطہ توسیع اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں اضافے کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟
صدر نے ملک کی مشکل اقتصادی صورتحال اور وسائل کی محدودیت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: موجودہ صورتحال اور پابندیوں، جنگ اور موجودہ محدودیتوں سے پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر، تمام مسائل کے یکبارگی حل کا وعدہ نہیں کیا جا سکتا لیکن ترجیحات کا تعین کر کے محدود وسائل کو ان منصوبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے جن کا عوام کے لیے سب سے زیادہ فائدہ ہو۔
صدر پزشکیان نے ملک کے مختلف حصوں میں ریلوے منصوبوں کی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: چابہار سے زاہدان کے راستے پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ متعلقہ حصہ مستقبل قریب میں مکمل ہو جائے گا۔ بیرجند کے راستے پر بھی کئی مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہے۔
انہوں نے میٹرو، مضافاتی ٹرینوں اور ریلوے راہداریوں کی تکمیل کو ملک کی اہم ترجیحات میں قرار دیتے ہوئے کہا: ہم ان شعبوں کے لیے منصوبہ رکھتے ہیں اور تہران اور مشہد میں معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔ مشہد میں بھی بعض منصوبوں سے متعلق اقدامات شروع ہو چکے ہیں اور امید ہے کہ ان کی تکمیل کے ساتھ ہم ریلوے نقل و حمل نیٹ ورک کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے جوڑ سکیں گے۔
پزشکیان نے مشہد اور صوبہ خراسان رضوی میں زیارت کے شعبے میں اقتصادی گنجائشوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: مشہد میں لاکھوں زائرین کی آمد و رفت محض ثقافتی اور زیارتی معاملہ نہیں، بلکہ روزگار پیدا کرنے، اقتصادی خوشحالی اور خدمات میں بہتری کا بڑا موقع ہے۔ مسافر اور زائر شہر کے لیے روزگار اور آمدنی پیدا کر سکتے ہیں ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم دیکھیں کہ اس موقع سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
صدر پزشکیان نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر زور دیا جاتا ہے، لیکن ہمیں ملک کے مسائل کے حل کو دوسروں پر منحصر نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنے خارجہ تعلقات کو وسعت دینی چاہیے، لیکن ساتھ ہی ہمیں اندرونی صلاحیتوں اور ملک کے عوام کی طاقت پر انحصار کرنا چاہیے۔ میں نے ذاتی طور پر اپنے عوام اور خدا کے سوا کسی پر بھروسہ نہیں کیا کیونکہ اگر ہم امیدیں دوسروں سے لگائيں گے تو حساس مواقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اگر ہم عوام، اندرونی طاقت اور خدا پر بھروسہ کریں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
پزشکیان نے بیرونی دباؤ اور دھمکیوں کے سامنے ایرانی عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ایرانی عوام ایسے حالات میں جب دشمنوں کی سازش ملک کو تباہ کرنے اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے شباب پر تھی ، طاقت کے ساتھ ڈٹے رہے اور انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وحدت اور یکجہتی پر بھروسہ کر کے بھاری دباؤ کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہم بھی خود کو عوام کا خدمت گزار سمجھیں اور ان کی صلاحیت پر بھروسہ کریں تو ملک کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel