جنرل  شکارچی : ایرانی حملے کا کویتی فوج کا دعوی غلط
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459372-جنرل_شکارچی_ایرانی_حملے_کا_کویتی_فوج_کا_دعوی_غلط
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کویت کے اہم مراکز پر حملے کے کویتی فوج کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔
(last modified 2026-11-26T18:20:29+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • جنرل  شکارچی : ایرانی حملے کا کویتی فوج کا دعوی غلط

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کویت کے اہم مراکز پر حملے کے کویتی فوج کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔

سحرنیو/ایران: جنرل شکارچی نے  کویت کی فوج کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے کہ ایرانی افواج نے اس ملک کے ایک اہم مرکز پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے خطے میں کوئی فوجی یا کارروائی نہیں کی گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان  جنرل ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا: صہیونی حکومت اور امریکی فوج کے دشمنانہ اقدامات ، فالس فلیگ کے استعمال اور علاقائی مہم جوئی  میں ان کے کردار کے پیش نظر، یہ الزامات خباثت اور علاقے میں عدم پائیداری کے بہانے ہیں ۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel