May ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • کیا تحریک انصار اللہ اسمارٹ اسلحے سے لیس ہوگئی؟

اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر نے دعوی کیا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ، اسمارٹ اسلحوں سے لیس ہوچکی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی نمائندہ  لانا نسیبہ نے دعوی کیا ہے کہ انصار اللہ نے اپنے ہتھیاروں کے ذخیروں کو پیشرفتہ اور اسمارٹ تباہ کن ہتھیاروں سے بھر لیا ہے۔

الخبر الیمنی کی اس رپورٹ کے مطابق محترمہ نسیبہ نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ہم افسوناک مستقبل میں داخل ہوں، میں سیکورٹی کونسل سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ڈرون طیارں اور آرٹیفیشل انٹلیجنس سسٹم کے فروغ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کرے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صنعا کے اسلحے مسلسل فروغ پا رہا ہے، خبردار کیا کہ ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں بڑی مقدار میں ڈرون طیارے سرحدوں سے باہر کارروائیوں میں شرکت کریں جو چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹلیجنس جیسی دیگر خصوصیات کے حامل ہوں۔

واضح رہے کہ یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا تھا کہ یمن کی مسلح افواج، جنگ اور محاصرے کے باوجود اپنے ہتھیاروں کی کوالٹی کو بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر پر عزم ہے۔

یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے زمینی، فضائی اور بحریہ کے شعبے میں اعلی ٹیکنالوجی والے ہتھیاروں کے ساتھ ہی ان کی سطح اور مقدار میں بھی اچھی توانائی حاصل کر لی ہے۔

ٹیگس