امریکی حمایت اب سعودی عرب کے درد کی دوا نہیں: یمن
یمن کی قومی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن پر جارحیت امریکہ اور برطانیہ کے کہنے پر ہو رہی ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی حکومت کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ یمن علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم اسٹرپیجک نقطہ ہے اور امریکہ یمن کی اس پوزیشن کے ذریعے اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع دن سے ہی عالمی سطح پر یمن کے عوام کے خلاف امریکی منصوبوں اور سازشوں کے خطرے کا احساس کیا تھا۔
انہوں نے علاقائی اور عالمی سطح پر تبدیل ہونے والے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکام اب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ امریکی حمایت اب ان کے درد کی دوا نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے دورۂ روس کے موقع پر ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف سے یمن کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی تھی۔