اب یمنی خواتین اور لڑکیوں پر ہے اسرائیل کی نظر
متحدہ عرب امارات، یمن کے سقطری جزیرے میں اس ملک کی خواتین اور لڑکیوں کو بھرتی کر رہا ہے اور ابوظہبی میں اسرائیلی افسران سمیت مختلف سیکورٹی اہلکار انہیں تربیت دے رہے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات جن یمنی خواتین اور لڑکیوں کو بھرتی کر رہا ہے، ان کے لیے شرط یہ ہے کہ ان کی عمر 15 سے 22 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اس اقدام سے یمنیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے پہلے بھی متحدہ عرب امارات یمنی خواتین کو بھرتی کرچکا ہے اور یہ تیسری مرتبہ ہے کہ متحدہ عرب امارات یہ کام کررہا ہے اور صیہونی حکومت اور دیگر ممالک کے فوجی اور غیر فوجی افسران ان کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ سمیت بعض مغربی ممالک کی حمایت سے سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر 26 مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کئے اور ان حملوں کے نتیجے میں دسیوں ہزار یمنی شہید ہو چکے ہیں۔ اس کے وحشیانہ حملوں میں مارے گئے لوگوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔