Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی میں مزید 352 فلسطینی غاصب اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 37 بار سے زیادہ غزہ پر بمباری کی گئی ہے جس میں 352 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کی بمباری میں 669 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ غزہ پر غاصب فوج کی بمباری کے نتیجے میں 1400 فلسطینی لاپتہ ہوگئے ہیں جن میں 720 بچے شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ استقامتی محاذ کے طوفان الاقصی کے آغاز سے اب تک غاصب فوج کے وحشیانہ حملوں میں 4137 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور 13 ہزار سے زیادہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان اشرف القدرہ نے کہا کہ غاصب اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے نسلی تطہیر اور فلسطین کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غاصب فوجی کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 70 فی صد بچے، عورتیں اور سن رسیدہ افراد شامل ہیں۔

 

ٹیگس