Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • 45 سے زیادہ ممالک کے سفیروں کی طرف سے فلسطینی نوجوانوں کی استقامت کی حمایت کا اعلان

45 سے زیادہ ممالک کے سفیروں اور سینیئر سفارت کاروں نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ذریعہ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے بھیانک جرائم کی مذمت اور فلسطینی نوجوانوں کی استقامت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: کویت میں مقیم 45 سے زیادہ ممالک کے سفیروں اور سینیئر سفارت کاروں نے فلسطینی سفارت خانے میں اجتماع کرکے معصوم فلسطینی بچوں اور بے بس خواتین کے قتل عام کے غاصب اسرائیلی حکومت کے بھیانک جرائم کی مذمت اور فلسطینی نوجوانوں کی استقامت کی حمایت کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پٹی کے رہائشی علاقوں پر غاصب اسرائیلی افواج کے مسلسل جارحانہ حملوں کو چوتھا ہفتہ شروع ہوگیا ہے اور اب تک فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق تقریباً 9 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں آدھے معصوم بچے شامل ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں ایرانی سفیر محمد توتونچی نے اس موقع پر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ قدس کی غاصب اسرائیلی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی بقا بدامنی جاری رہنے میں ہی سمجھتی ہے کہا کہ اس طرح کے سسٹم سے صبروتحمل اور اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی توقع نہیں کی جا سکتی البتہ اس کے حامیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسرائیل کو روکیں گے۔

 

ٹیگس