Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لئے صلاح و مشورہ جاری، قطری وزیر

فلسطینی مجاہدین اور صیہونی حکومت کے درمیان چار روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے قریب پہنچنے کے پیش نظر قطر نے اس معاہدے میں توسیع کے لیے مشاورت کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تعاون کی وزیر لولوہ الخاطر نے آج غزہ جنگ بندی کے تیسرے دن کہا کہ اس جنگ بندی کی مدت میں توسیع اور اس کو ایک سیاسی عمل میں بدلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

الجزیرہ چینل کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی تعاون کی وزیر لولوہ الخاطر نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے بعد پہلی بار اس علاقے کے شمالی علاقوں تک امداد پہنچی ہے اور یہ کہ قطر غزہ کی پٹی کے لیے ہر ضروری امداد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

فلسطینی استقامتی محاذ کے مجاہدین نے غزہ اور دیگر مقبوضہ علاقوں کے عوام کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری قبضے اور جارحیت کے جواب میں 7 اکتوبر(2023) کو اس غاصب حکومت کے خلاف طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع کیا۔ ہمیشہ کی طرح صیہونی حکومت نے استقامتی مجاہدین کی کارروائیوں کا جواب عام شہریوں کے قتل عام اور رہائشی علاقوں پر بمباری کے ذریعے دیا۔

البتہ گذشتہ ہفتے کے اواخر میں غاصب اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مجاہدین کے خلاف اپنی کارروائیوں کی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے استقامت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

اس کے بعد صیہونی حکومت اور غزہ کی پٹی میں فلسطین کی استقامتی تحریک حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی جمعہ (24 نومبر) کی صبح سات بجے سے شروع ہوئی۔

 

ٹیگس