جنگ غزہ کا دائرہ بڑھ سکتا ہے، عراقی مزاحمت نے کمر کس لی
Dec ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
عراق کی اسلامی مزاحمت کا کہنا ہے کہ ہم غزہ اور جنوبی لبنان کے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی اسلامی مزاحمت نے زور دیا ہے کہ وہ غزہ اور جنوبی لبنان کے عوام کو صیہونی حکومت اور دنیا کے طاغوتوں کے مقابلے میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے عراق کی اسلامی مزاحمت نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے تحت عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔
المیادین چینل کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق کے اندر اور باہر بھی فوجی کارروائیوں کے لیے اپنی آمادگی پر زور دیا۔