Jan ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • عراقی استقامت کی زبردست کارروائی، شام میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں کو بنایا نشانہ

عراق کی تحریک استقامت اسلامی نے شام میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی تحریک استقامت اسلامی نے جنوب مشرقی شام میں التنف اور شمال مغربی شام میں الشدادی امریکی فوجی اڈوں کو جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ۔ عراق کی تحریک استقامت اسلامی نے اس سے قبل غزہ کے فلسطینی عوام کا غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری وحشیانہ قتل عام اور امریکہ کی جانب سے اس قتل عام کی جاری حمایت پر بارہا خبردار کیا اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ علاقے میں امریکی فوجی ٹھکانوں اور مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دریں اثنا امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ اکیاسی روز کے دوران مغربی ایشیا میں امریکی اتحاد کے ٹھکانوں اور مفادات پر ایک سو پندرہ بار حملے ہوئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق فوجی تربیت اور مشاورت کے بہانے عراق میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جبکہ شام کے مختلف علاقوں میں قائم امریکی فوجی اڈوں میں نو سو امریکی فوجی تعینات ہیں۔ جبکہ عراق کی تحریک استقامت اسلامی نے عین الاسد، حریر، خراب الجیر، الشدادی، التنف، الرمیلان اور المالکیہ امریکی فوجی اڈوں اور اسی طرح کونیکو اور العمر امریکی فوجی مراکز پر بارہا حملے کئے ہیں ۔ ان حملوں کا مقصد جنگ غزہ میں فلسطینی عام شہریوں کی جارحیت رکوانے کے لئے دباؤ ڈالنا رہا ہے جبکہ فلسطینی عوام کی حمایت میں بھی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹیگس