Jan ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی ٹھکانوں پر چند گھنٹوں میں دوسرا بڑا ڈرون حملہ

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: عراق کی تحریک اسلامی استقامت کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں الخضرا کے علاقے میں اور اسی طرح مشرقی شام میں دیر الزور کے علاقے العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو حملے کا نشانہ بنایا گيا ہے۔

عراق کی استقامت اسلامی نے ایک بیان میں ان حملوں کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شام میں الخضرا کے علاقے میں اور اسی طرح مشرقی شام میں دیر الزور کے علاقے العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو ڈرون طیاروں سے حملوں کا نشانہ بنایا گيا۔

شام کے مختلف علاقوں میں قائم امریکی فوجی مراکز پر گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران عراق کی اسلامی استقامت کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل عراق کی اسلامی استقامت نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور علاقے میں امریکہ کی غاصبانہ اور جارحانہ پالیسیوں کے جواب میں شام میں خراب الجیر کے علاقے میں امریکی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا گيا۔

غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد سے اب تک عراق کی اسلامی استقامت کی جانب سے شام و عراق میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر بارہا حملے کئے جا چکے ہیں۔ عراق کی اسلامی استقامت نے فلسطینیوں اور خاصطور سے غزہ کے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور امریکہ کی جانب سے اس جارحیت کی حمایت کئے جانے کی بنا پر علاقے میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا انتباہ دیا تھا۔

ٹیگس