امریکی اور برطانوی حملوں سے یمنیوں کے حوصلے بلند ہوں گے، امریکی تھنک ٹینک
ایک امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی تب تک بحیرہ احمر میں یمن کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکی تھنک ٹینک نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے خلاف امریکی حملے کبھی بھی اس ملک کی پسپائی کا باعث نہیں بنیں گے بلکہ امریکہ سے مقابلے کے لئے یمنیوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔
تسنیم نیوز کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی یمن کی مسلح افواج کی بہادرانہ اور شجاعانہ کارروائیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی حمایت کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف اس حملے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا چاہے بحیرہ احمر ہو یا کہیں اور ۔ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے خلاف یمنی کارروائیوں کو روکا نہيں جا سکتا۔
امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ نے "یمن کے خلاف امریکی حملے بے سود" عنوان کے تحت اپنے مقالے میں اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ مزید شدید حملوں سے یمنیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور فوجی حل سے موجودہ کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی اور اس کا واحد راستہ غزہ میں جنگ بندی کا قیام ہے۔
اس مقالے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں یمن میں متعدد اہداف پر امریکی قیادت میں فضائی حملوں کی وجہ سے غزہ جنگ کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک لکھتا ہے کہ یقیناً ہمیں کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے اور ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ جنگ میں توسیع غزہ پٹی کے خلاف مسلسل اسرائیلی حملوں کا نتیجہ ہے۔
یمنیوں نے بارہا اسرائیلی جہازوں اور اسرائیل کی جانب سے جانے والے غیر اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔