Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran

عراق میں عین الاسد میں امریکی اڈے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عین الاسد اڈے کو جو کہ امریکی فوج کا ٹھکانہ ہے، راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے مغرب میں واقع عین الاسد بیس کے اطراف کے علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ اڈہ امریکی فوجیوں کا ٹھکانہ ہے۔

مذکورہ حملے کی شائع شدہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عین الاسد سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

ٹیگس