Jan ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • اسرائیلی میڈیا کا اعتراف، غزہ جنگ کی تیاری طولانی تھی

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یحیی السنوار 15 سال سے غزہ جنگ کی تیاری کر رہے تھے ۔

سحرنیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اتوار کو غزہ کی جنگ میں اپنے اعلان کردہ اہداف کو حاصل کرنے میں حکومت کی ناکامی کا جواز پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ حماس گزشتہ برسوں میں اس جنگ کے لیے پوری طرح تیار رہا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق غزہ پٹی میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار 15 سال پہلے سے اس جنگ کی تیاری کر رہے تھے اور انہوں نے اس کے لیے اچھی تیاری کر رکھی ہے۔

صیہونی حکومت کی انٹرنل سیکیورٹی سروس شاباک کے ایک افسر چائی ہان نے بھی اس سے قبل کہا تھا کہ یحیی السنوار نے اپنی اسیری کے دوران ان سے کہا تھا کہ میں اب تمہاری جیلوں میں قید ہوں لیکن یاد رہے کہ چند برسوں میں تم اور تمہارا خاندان میری قید میں ہوگا۔

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے غزہ میں زمینی جنگ کے بارے میں اپنی فیلڈ رپورٹ میں اس جنگ میں اسرائیلی فوج کے سب سے بڑے چیلنج کو جو کہ مزاحمتی سرنگیں ہیں،  مخاطب کیا اور دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج بڑی حد تک زیر زمین گھس چکی ہے اور ہمارے کہنے کا مقصد دسیوں کلومیٹر زیر زمین سرنگیں ہیں۔

 وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ تحریک حماس کے پاس ابھی بھی اسلحے کے کافی ذخائر ہیں جو اسرائیل پر مزید چند مہینے تک حملہ کر سکتے ہیں اور غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں کے باوجود تحریک حماس کو تباہ کرنے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس