حزب اللہ عراق کا امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ
عراقی حزب اللہ نے اسرائیل کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مفاد پر اس کے حملے بدستور جاری رہيں گے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی حزب اللہ کے ایک سیکورٹی اہلکار نے علاقے میں صیہونیوں اور امریکیوں کے وحشیانہ جرائم کا فیصلہ کن اور فوری جواب دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کہ دشمن کی مکمل شکست تک ہم اس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے اور ہم اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور کسی بھی جارحیت کا مزید شدت سے جواب دیں گے۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صیہونی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف عراقی مزاحمتی کارروائیوں میں شدت کے تناظر میں عراقی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دشمنوں کی مکمل شکست تک ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔
حزب اللہ کے سیکورٹی آفس کے سربراہ ابو علی العسکری نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک ہم اپنے پہلے بیان کردہ اہداف حاصل نہیں کر لیتے ہم دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے اور ہم کسی بھی جارحیت کا زیادہ شدت کے ساتھ جواب دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے صیہونی حکومت بھی میدان تنگ محسوس کرتی ہے اور مزاحمت میں اضافے کی وجہ سے اسے ملنے والی ضربیں بہت زیادہ ہیں اور وہ میدان جنگ سے فرار کی کوشش کر رہی ہے۔
حزب اللہ عراق کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ ہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں اور ان کی رفتار اور شدت میں اضافہ کریں اور غاصب صیہونیوں کے جرائم کا فیصلہ کن جواب دیں۔
شام میں غاصب حکومت کے وحشیانہ حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے متعدد فوجی مشیروں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے عراقی حزب اللہ کے اس سیکورٹی اہلکار نے صیہونیوں کی اس بربریت کا فیصلہ کن، فوری اور براہ راست جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت، غزہ اور فلسطینیوں کی حمایت میں عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔