میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بنگلادیش میں پناہ لینے کا سلسلہ جاری
Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
میانمار کی سرحدی سیکورٹی فورس کے سینتیس دیگر اہلکاروں نے بنگلادیش میں پناہ لے لی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پناہ لینے والے میانمار کی سرحدی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی تعداد پچانوے ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج صبح میانمارکی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو بنگلادیشی زخمی بھی ہوگئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان چند دنوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔ بنگلادیش کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں کشیدگی کے بعد سرحدی علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ پناہ لینے والے میانماری سرحدی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی واپسی کیلئے میانمار سے رابطہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرحد کے اندر داخل ہوگا اسے حراست میں لے کر میانمار کے حوالے کردیا جائے گا۔