Feb ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • مقبوضہ جولان پر میزائلی حملہ

مقبوضہ جولان پر منگل کی صبح میزائلی حملے ہوئے ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی نیوز ایجنسی شہاب کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان پر ہونے والے یہ میزائلی حملہ شام کے صوبہ درعا سے کئے گئے ہيں۔

ابھی اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ کچھ گھنٹے پہلے بھی عراق کی اسلامی استقامت نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع شہر ایلات پر اپنے ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔

غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ شروع ہونے اور رہائشی، تعلیمی اور طبی علاقوں پر تل ابیب کی مسلسل بمباری کے جواب میں علاقے کا ہر استقامتی گروہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے۔

اس درمیان، عراق کی اسلامی استقامت نے عراق و شام میں امریکی اڈوں پر سو سے زیادہ حملے کر کے امریکیوں کو یہ سمجھا دیا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی حمایت کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

ٹیگس