Feb ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • یمن کی مسلح افواج نے امریکہ کے ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنادیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے بحیرۂ احمر میں فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی تازہ ترین کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے امریکی بحریہ کے جہاز اسٹار آئریس کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے بارہا کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں پر صیہونی جارحیت اور غزہ کا محاصرہ جاری ہے مقبوضہ فلسطین اور اس کی بندرگاہ جانے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور یمن، فلسطینیوں کی حمایت کے اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ مسلح افواج، غزہ کے نہتھے عام شہریوں کی حمایت اور یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں اپنی مزید کارروائيوں سے دریغ نہیں کریں گی۔ یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمن کی المخا بندرگاہ کے جنوب میں چالیس میل کے فاصلے پر ایک سیکورٹی حادثہ پیش آنے کی رپورٹ ملی ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ میں فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی حکومت کے متعدد بحری جہازوں اور یا مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ کی طرف جانے والے کئی بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس