Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • دشمن کے ٹھکانوں پر حملے تیز کرنے پر یمن کی تاکید، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کا خطاب

یمن کی حکومت کے سربراہ اعلی نے علاقے میں دشمنوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی کارروائیوں میں شدت لائے جانے پر تاکید کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ ٹی وي چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات حکومت کے سربراہ اعلی سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ایک تقریر میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب غزہ میں صیہونی دشمن کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے یمنی فوج نے بھی جوابی کارروائی کے تحت جارح صیہونی حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ یمنی حکومت کے سربراہ اعلی سید عبدالملک بدرالدین الحوثي نے کہا کہ اسرائیل کی نسل کش حکومت نے امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے غزہ کےمظلوم عوام کے قتل عام کے لئے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ نے اسرائیلی کی حمایت میں، تیسری مرتبہ سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کےخلاف قرارداد ویٹو کی ہے، کہا کہ قدس کی غاصب حکومت اور اس کےحامی ممالک تمام وسائل کے ذریعے غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہيں۔

ٹیگس