Jun ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے ایک بار پھر امریکہ کا غرور توڑا، آئزن ہاور سمیت ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر نامی جہاز کو بنایا نشانہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے ایک شاندار کارروائی میں بحیرہ مکران میں ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر نامی جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  ارنا کے مطابق اس کے علاوہ یمنی میزائل یونٹ نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو بھی بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔بریگیڈیئر جنرل یجی سریع نے واضح کیا کہ ان دو فوجی کارروائیوں میں اہداف کو براہ راست اور کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور خدا کی مدد سے فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک صیہونی جارحیت اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں ہم بحیرہ احمر اور مکران میں دشمن کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے سے بلکل بھی دریغ نہیں کریں گے۔دوسری جانب امریکی اور برطانوی طیاروں نے مغربی یمن میں الحدیدہ کے شہر اللحیہ کے علاقوں پر چار بار بمباری کی تاہم ان حملوں میں عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مغربی یمن میں الحدیدہ کے شہر اللحیہ کے علاقوں پر امریکی اور برطانوی طیاروں نےچار بار بمباری کی تاہم ان حملوں میں عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔حالیہ مہینوں میں یمن کے مختلف علاقے بارہا امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔یہ حملے یمن پر صیہونی حکومت کی مسلط کردہ بحری ناکہ بندی کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کیے جاتے ہیں۔

 

ٹیگس