Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • لبنان: بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صیہونی حکومت کی بمباری میں دو فلسطینی کمانڈروں کی شہادت

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے کہا ہے کہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں اس کے دو کمانڈر شہید ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضاحیہ میں واقع الکولا علاقے میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں اس کے دو کمانڈروں محمد عبدالعال اور عماد عودہ سمیت تین افراد شہید جبکہ دس زخمی ہو گئے۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت بین الاقوامی اصول و قوانین اور انسانی حقوق کی پرواہ کئے بغیر بےگناہ لوگوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ ہمارے بھائیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد مزاحمتی تحریکوں کو کمزور کرنا ہے لیکن شہیدوں کا خون دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں مزاحمت کے زیادہ مضبوط ہونے اور اس قوم کی استقامت و پائیداری میں اضافے کا باعث بنے گا۔

ٹیگس