حزب اللہ کا دنداں شکن جواب، متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں کو بنایا نشانہ
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے لبنانیوں کی تعداد بڑھ کر تین ہزار، دو ہو گئی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پیر کے روز کی صیہونی جارحیت میں سولہ لبنانی شہید اور نوے دیگر زخمی ہوئے ہیں، اس طرح آٹھ اکتوبر دو ہزار تئیس سے اب تک لبنانی شہدا کی تعداد تین ہزار دو اور زخمیوں کی تعداد تیرہ ہزار چار سو بیانوے ہو گئی ہے۔
صیہونی فوج نے کل سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جو بدستور جاری ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوج کے ہاتھوں لبنانی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں مسلسل دنداں شکن حملے کئے ہیں اور صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجی مراکز اور فوجی ٹھکانوں پر سینکڑوں کی تعداد میں میزائل برسائے ہیں اور صیہونی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔