Jan ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لوہے سے زیادہ مضبوط تھی اور اب پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہے

حزب اللہ لبنان کے میڈیا شعبے کے سربراہ نے لبنان کی اسلامی مزاحمت کی صورت حال میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لوہے سے زیادہ مضبوط تھی اور اب پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ کے سینیئر عہدہ دار وفیق صفا نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وہ لبنان میں حزب اللہ کے  شہید  سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے مقام پرگئے۔

حزب اللہ کے سینیئر عہدہ دار وفیق صفا

اس دورے کے دوران وفیق صفا نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی موجودگی مزاحمت اور اس کے مجاہدوں کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان بھی آج بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ  کے جسد خاکی کو 60 روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد بیروت کے ضاحیہ جنوبی  میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حزب اللہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ "حزب اللہ لوہے سے زیادہ مضبوط  و ٹھوس ہے، اور حزب اللہ اب  پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے اور دشمن  بھی اس کا گواہ ہے۔ حزب اللہ تمام شعبوں میں  پوری طرح سے آمادہ  ہے اور عوام کے حوصلے کو توڑنے والے ہر چیز کا سد باب کرے اور ہم سب کو یقین دلاتے ہیں کہ تشویش کی کوئی بات نہيں ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری لبنان کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی عاموس ہوچسٹین سے ملاقات کریں گے اور اسرائیلی حکومت کی جارحیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹیگس