غزہ میں بڑی تعداد میں مارے گئے دہشت گرد اسرائیلی فوجی، صیہونی میڈیا نے خود بتا دی تعداد
Jun ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
صیہونی فوجی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی پر حملے کے آغاز سے (15 اکتوبر 2023) اب تک 866 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، مارچ کے وسط (18 مارچ 2025) میں غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے بعد سے اب تک 18 فوجی اور غاصب آباد کار ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 8 گزشتہ ہفتے مارے گئے تھے۔

اس حوالے سے، صیہونی فوج نے کل رات باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ مشرقی خان یونس کے محلے بنی سھیلا میں ایک عمارت میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔