Aug ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • الحوثی : غزہ میں صیہونی حکومت کے ہر جرم کے پيچھے امریکہ

انصار اللہ یمن کے رہنما نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں اپنے جرائم میں مکمل طور پر امریکہ سے وابستہ ہے اور فلسطینی شہریوں کے حقوق پامال کرنے میں امریکہ کا کردار اب سب پر واضح ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صہیونی دشمن کے خلاف عملی اقدامات انجام دینے ضروری ہیں کہا کہ اسرائیلی حکومت مکمل طور پر امریکہ پر انحصار کرتی ہے اور اسی وجہ سے عالمی اعتراضات پر کوئی توجہ نہیں دیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ، اسرائیلی حکومت کی بھرپور حمایت کر رہا ہے اور امریکہ نے اس مسئلے کو اپنے عمل اور رویے سے بہت واضح طور پر ثابت کردیا ہے۔یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے حماس کے سیاسی بیورو کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ اور لبنان کے شہید کمانڈر فواد شاکر کی شہادت کی برسی کے موقع پر فلسطین اور لبنان میں مجاہدین کے نمایاں کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں مجاہدین نے اسرائیل سے مقابلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان مجاہدین نے پوری امت مسلمہ بالخصوص عرب دنیا کی محافظت کی۔ اگر فلسطین اور لبنان میں مزاحمتی قوتیں نہ ہوتیں تو مصر، اردن اور شام بھی اسرائیلی حکومت کے کنٹرول میں ہوتے اور یہ غاصب حکومت عراق تک اپنا راستہ ہموار کر چکی ہوتی۔

 

 

ٹیگس