Aug ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • لبنان پر صیہونی حملہ ، کئی شہید

لبنان کی وزارت صحت نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے دوران چار افراد شہید ہو گئے

سحرنیوز/عالم اسلام:لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے عیتا الشعب پر اسرائیلی توپ خانے کے حملوں کی خبر دی ہے۔

یہ حملہ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں مزاحمتی فورسز اور اسرائیلی فوج کے درمیان جاری جھڑپوں کے تسلسل میں انجام پایا ہےجارح صیہونی حکومت نے یکم اکتوبر دوہزار چوبیس کو لبنان کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا اور دو ماہ بعد امریکہ کی ثالثی سے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے تاہم اسرائیلی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزیوں کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کوئی موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس معاہدے کے مطابق اسرائیلی فوج کو ساٹھ دن کے اندر جنوبی لبنان سے انخلا کرنا تھا لیکن صیہونی حکومت نے بین الاقوامی قانون کے برخلاف اپنی افواج کو جنوبی لبنان میں پانچ اسٹریٹیجک پوزیشنوں پر برقرار رکھا ہے اور وہ ان علاقوں سے نہیں نکلی ہے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد سے، اسرائیلی حکومت نے بارہا جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور جنوبی لبنان کو ہوائی حملوں اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے جس کی ملکی اور علاقائی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

 

ٹیگس