Oct ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • دشمن کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا جائے گا: حماس

تحریک حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے پر کاربند ہے اور دشمن کو دوبارہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کا کوئی بھی موقع نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینيئر رہنما خلیل الحیہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ غاصب اسرائيلی حکومت ضروری اشیا کے داخلے پر پابندی لگا رہی ہے اور جنگ کے دور کی صورت حال کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

خلیل الحیہ نے اپنے انٹرویو میں امریکی حکومت کے حالیہ مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکہ کے دیگر حکام نے جنگ کے خاتمے کی تصدیق کی ہے لیکن اس عمل کو مستحکم کرنا ہوگا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت جنگ کے دوران اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حماس رہنما کے مطابق جنگ بندی کے بعد پہلے 72 گھنٹے میں 20 اسرائیلی قیدی اور کل 28 اسرائیلی قیدیوں میں سے 17 کی لاشیں حوالے کی گئیں اور یہ  کہ بقیہ لاشوں کو نکالنے کے لئے خصوصی ٹیمیں نئے علاقوں میں داخل ہوں گی۔

خلیل الحیہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کا انتظام غزہ کی انتظامی کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا البتہ ہمیں اس کیمٹی میں قومی شخصیات کی شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 

 

ٹیگس