صیہونی وزیر اعظم جھوٹے وعدے کر رہے ہیں: حماس
اطلاعات کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے جنگ بندی کی مکمل پابندی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی استقامتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے جنگ بندی کی مکمل پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم جنگ بندی توڑنے کے لیے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی قیدیوں کی لاشیں ڈھونڈنے میں بہت سی رکاوٹیں ہیں جس کی تفصیلات ثالثوں کو پیش کی جا چکی ہیں اور ان سے مزید وسائل کی درخواست بھی کی ہے۔
حازم قاسم نے کہا کہ قاہرہ میں موجود آپریشن کمان کو صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کے تکنیکی اور لاجسٹک معاملات سے آگاہ کیا جا چکا ہے اور وہ بھی ہمارے معاملات کو سمجھ رہے ہیں لیکن صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی کابینہ اس سلسلے کی منصوبہ بندی میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کا اصل مقصد غزہ کو تباہ کرنا اور یہاں رہنے والوں کو علاقہ چھوڑ دینے پر مجبور کرنا ہے۔
ادھر صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹس نے دعوی کیا ہے کہ حماس کو ان کے بقول صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنانے اور صیہونی فوجیوں کی لاشیں واپس لوٹانے کے معاہدے کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ کاٹس نے نہایت ڈھٹائی سے حماس کے خلاف صیہونی فوج کے حملوں کو ٹھوس جواب سے تعبیر کیا ہے۔