فلسطینی نامہ نگاروں کے ساتھ یک جہتی کا عالمی دن
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i456904-فلسطینی_نامہ_نگاروں_کے_ساتھ_یک_جہتی_کا_عالمی_دن
آج فلسطینی نامہ نگاروں کے ساتھ یک جہتی کا عالمی دن ایسی حالت میں منایا جارہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں 262 سے زائد نامہ نگاراور صحافی شہید ہوچکے ہیں۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی نامہ نگاروں کے ساتھ یک جہتی کا عالمی دن

آج فلسطینی نامہ نگاروں کے ساتھ یک جہتی کا عالمی دن ایسی حالت میں منایا جارہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں 262 سے زائد نامہ نگاراور صحافی شہید ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطینی نامہ نگاروں سے یک جہتی کے عالمی دن کا تعلق ستمبر 1996 کے اس واقعے سے ہے جس میں، مسلمین عالم کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں، صیہونی حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاج کے دوران دسیوں فلسطینی نامہ نگار زخمی ہوگئے تھے لیکن آج صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ دو سال میں 262 سے زائد فلسطینی نامہ نگار شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ہیں لیکن، حکومتی اور بین الاقوامی سطح پر، خاص طور پر آزادی اظہار کے دعویدار مغربی ملکوں، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے احتجاج کی کوئی آواز نہیں سنائی دے رہی ہے۔

فلسطینی نامہ نگاروں کا دانستہ قتل ایسی حالت میں جاری ہے کہ غاصب صیہونی حکومت دوسرے ملکوں کے نامہ نگاروں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ غزہ میں جن جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، اس سے دنیا واقف نہ ہوسکے۔

نامہ نگاروں کا قتل، گرفتاری اور جلاطنی نیز ذرائع ابلاغ کے اداروں کو بند کرنا، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے اور حکومتوں، نامہ نگاروں سے متعلق بین الاقوامی ادروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات انجام دینا نیز ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف  مقدمہ چلانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

غزہ میں نہ رُکنے والے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے، صیہونی حکومت کے اقدامات، فلسطینی نامہ نگاروں کے قتل تک ہی محدود نہیں ہیں، بلکہ  سوشل میڈیا پر بھی غزہ  کے واقعات کی اشاعت روکنے کے لئے، ان واقعات کا ذکر کرنے والوں کے اکاؤنٹ بند کرنا بھی فلسطینی قوم کی ابلاغیاتی سرکوبی میں شامل ہے۔     

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel