Oct ۰۴, ۲۰۲۵ ۰۰:۵۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں عوام نے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: نماز جمعہ کے بعد ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگ صمود فلوٹیلا پر صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

مظاہرین غزہ کا محاصرہ ختم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرانے مطالبہ کر رہے تھے۔

یاد رہے لصمود ورلڈ فلوٹیلا میں شامل زیادہ تر جہازوں پر صیہونی حکومت کے غیرقانونی قبضے کے بعد، صیہونی حکومت نے ان جہازوں پر موجود 473 امن کارکنوں کو کتسیعوت جیل منتقل کردیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ان امن کارکنوں کو رواں ہفتے فضائی راستے سے مقبوضہ فلسطین سے باہر نکال دیا جائے گا۔

ان امن کارکنوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے پر احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

 

 

ٹیگس