Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور علیٰحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ، 12 حملہ آور ہلاک

پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور علیٰحدگی پسند عناصر کے درمیان شدید فائرنگ میں 12 حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے بتایا کہ صوبۂ بلوچستان کے ایک بازار اور بینک پر علیٰحدگی پسند دہشت گردوں کے حملے کے دوران سیکورٹی فورسز سے ان کی جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ بلوچ علیٰحدگی پسندوں سے وابستہ 20 دہشت گردوں کے ایک گروہ نے صوبۂ بلوچستان کے شہر خاران کے بازار، پولیس چوکی اور ایک بینک پر حملہ کیا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور بقیہ جائے وقوعہ سے بھاگ گئے۔

 

ٹیگس