Jan ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر، رہبر انقلاب اسلامی کی جرآت مندانہ اور مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین

پاکستان کی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایوان بالا کے عام اجلاس میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جرآت مندانہ اور مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:   ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے خلاف جنگی بیانات اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے استحکام کے لئے عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے اور اسے غیر ضروری تنازعات میں الجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ایسے میں پاکستان کو حق و انصاف کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سینیٹر علامہ جعفری نے مغربی میڈیا کی جانب سے ایران کے خلاف جھوٹی خبروں کی مذمت کی اور پاکستانی میڈیا پر زور دیا کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ پسندانہ رویے پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے خلاف دھمکیوں کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے حالیہ واقعات میں اپنے نظام اور حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے پاکستانی حکومت پر زور دیا کہ ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر خاموش تماشائی نہ بنے۔

 

ٹیگس