ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نہ ہی مذاکرات میں ایرانی عوام کے حقوق سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال ہونے کی اجازت دیں گے اور ہم فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اگر امریکہ اور تین یورپی ممالک حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں تو مختصر مدت میں ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے میں امریکہ اور تین یورپی ممالک کی طرف سے کسی بھی سیاسی اقدام کا مناسب، مؤثر اور فوری جواب دے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نہ مشرق اور نہ مغرب کے نعرے کا مطلب مشرق اور مغرب سے الگ تھلگ اور دوری نہیں بلکہ اس کا اصل مقصد مشرق اور مغرب پر عدم انحصار ہے۔
امیرعبداللہیان نے ایران اور بحیرہ اسود اقتصادی تعاون تنظیم (بی ایس ای سی) کے مواقع کی بین الاقوامی کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے اس کو ایران اور بحیرہ اسود کی اقتصادی تنظیم کے درمیان باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کا ایک موقع قرار دیا۔
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کر کے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ اور استحکام پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے گرد و غبار کے بحران کے سلسلے میں عراق، شام اور کویت کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کی ہے۔
ایران جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات میں کسی قسم کی محدودیت کا قائل نہیں اور بالخصوص موجودہ حکومت افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے درپے ہے، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ معاہدے کا حصول امریکہ کے منطقی رویے پر منحصر ہے۔