Oct ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • روس کا یوکرین پر ایک اور حملہ، یوکرینی شیروں میں خطرے کے سائرن، ہائی الرٹ جاری
    روس کا یوکرین پر ایک اور حملہ، یوکرینی شیروں میں خطرے کے سائرن، ہائی الرٹ جاری

یوکرین کے خلاف روسی حملوں کےدوران ایک بار پھر مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن، ہائی الرٹ جاری

یوکرین کے شہر خارکف کے میئر ایگور ترخوف نے اعلان کیا ہے کہ شہر خارکف میں پانچ منٹ کے فاصلے سے دو مرحلوں میں کئی دھماکے ہونے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ آوازیں شہر کی صنعتی کمپنیوں اور فیکٹریوں کے قریب سنی گئی ہیں۔
 دوسری جانب یوکرین کی اسٹرانا ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روس کے جاری حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے مختلف علاقوں میں خطرے کا سائرن مسلسل سنائی دے رہے ہیں۔ جب کشہر نیکولائف کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

یوکرین کے ایوان صدر کے نائـب سربراہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ شہر دنیپرو میں ہونے والے دھماکوں سے ایندھن کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
انھوں نے کی ایف کے شمال میں ہونے والے ایک اور حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے کی ایف کے شمال میں توانائی کی ایک اہم تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ 

ٹیگس