Oct ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا جنگ یوکرین کے پرامن تصفیہ پر زور

امن کے امور میں اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری روز میری ڈی کارلو نے بحران یوکرین کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ روز میری ڈی کارلو کا کہنا تھا کہ بحران یوکرین مزید کشیدگی اور تناؤ کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے بحران یوکرین کو سفارتی رابطوں ، بات چیت اور دیگر پرامن طریقوں سے حل کیے جانے نیز یوکرین کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹر برائے امن محترمہ روز میری ڈی کارلو نے یوکرین میں عام شہریوں کی ابتر صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر تک تقریبا چھے ہزار عام شہری ہلاک اور نو ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روس حملوں میں یوکرین کی بنیادی تنصیبات کی تباہی ایک طرف اور ایندھن کی قیمتوں نے میں اضافے نے دوسری طرف، لاکھوں عام شہریوں کی زندگی کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے۔
اقوام متحدہ کی اعلی عہدیدار نے جنگ یوکرین کے عالمی اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ نے دنیا بھر میں غذائی سیکورٹی، توانائی اور معاشی معاملات کو بری متاثر کیا ہے۔
انہوں نے دنیا بھر میں غذائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے یوکرین اور روس سے غلات کی برآمدات کے معاہدوں کی مدت میں توسیع کا بھی مطالبہ کیا۔
محترمہ روز میری ڈی کارلو نے روس سے غذائی اشیا اور کھاد کی بلا رکاوٹ ترسیل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
روس اور یوکرین دنیا کی ضرورت کا تقریب ایک تہائی گندم فراہم کرتے ہیں ، روس دنیا میں کیمیائی کھاد جبکہ یوکرین مکئی اور پکانے کا تیل برآمد کرنے والا بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس