Aug ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • یوکرین میں امن کے بارے میں مغرب کا اجلاس دھوکہ دہی اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں

سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں یوکرین امن مذاکرات کے حوالے سے 30 ملکوں کا دو روزہ اجلاس 5 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین میں امن کے بارے میں مغرب کا اجلاس صرف دھوکہ دہی اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کا اجلاس یوکرین کے صدر کے نام نہاد امن فارمولے کی ترویج کےلئے مغربی اتحادی ملکوں کے سربراہوں کی کوششوں سے تشکیل پا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس سفارتی سطح پر سیاسی راہ حل کی تلاش کےلئے نہیں ہے بلکہ غلط فائدہ اٹھانے اور روس کے خلاف اتحاد بنانے کے مقصد سے تشکیل پا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست سے سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں یوکرین امن مذاکرات کے حوالے سے 30 ملکوں کا دو روزہ اجلاس ہونے والا ہے جس میں روس کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

ٹیگس