Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • سامراجی دور بہت پہلے ختم ہو چکا ہے: روسی صدر

روس کے صدر نے کہا ہے کہ سامراجی دور بہت پہلے ختم ہو چکا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے مغربی ملکوں کو مخاطب اور ان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سامراجی دور بہت پہلے ختم ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کا حقیقت سے تعلق ختم ہو چکا ہے اور وہ اپنی حدوں کو پار کر چکے ہیں اور جو ملک بھی ان کی پیروی نہیں کرتا اسے دشمن بنا کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ مغربی ممالک یہ تک بھول گئے ہیں کہ امن و صلح کیا ہوتی ہے اور وہ ہر قیمت پر اپنے مفادات و مقاصد کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

انھوں نے جنگ یوکرین میں مغرب کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی زمین کی جنگ نہیں ہے۔

پوتین نے یوکرین کے لئے امریکی فوجی امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں کہ واشنگٹن کلسٹر بموں کے استعمال کو جرم سمجھتا ہے، اپنی نیابتی جنگ میں استعمال ہونے کے لئے یوکرین کو انواع و اقسام کے کلسٹر بم دے رہا ہے۔

روسی حکام اور ماہرین نیز میڈیا ذرائع نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو روس اور مغرب کے درمیان نیابتی جنگ سے تعبیر کیا ہے۔ روس نے بھی بارہا اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی سے جنگ یوکرین صرف طویل ہو سکتی ہے کہ جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس